بنوں (این این آئی)بنوں میں فتنة الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنة الخوارج کے بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔ 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنة الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا.آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک بھی موقع پر اس موقع پر موجود رہے۔ اس دوران ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشنز جائے وقوع اور اسپتال میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے رہے۔
مقبول خبریں
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا...
اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں...
بنوں حملے میں شہادتیں 12 اور زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل
بنوں (این این آئی)بنوں میں فتنة الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل...
پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست’ اٹارنی جنرل آف پاکستان معاونت کیلیے عدالت طلب
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء...
لاہور ہائیکورٹ’ نئے تعینات ہونیوالے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے...
5 سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں’...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے...