اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ایک مباحثہ ہوا تھا۔احسن اقبال نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تنقید کرنی ہو تو معیاری تنقید کریں بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی جبکہ مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔
مقبول خبریں
مارک کارنی کینیڈا کے نئے وزیر اعظم منتخب، ٹرمپ کو کھلا چیلنج دے دیا
اوٹاوا(این این آئی) کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا، جس کے بعد وہ جلد ہی وزیر...
مسائل کا ابھی ادراک نہ کیا تو بعد میں مشکل ہوگا، گورنر سندھ
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اس شہر میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک...
بانی پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست سے مجھے گولی لگی جو آج...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔میڈیا سے...
یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے، یوکرین...
امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ ماکوروبیو...