کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں سحری کرنے برنس روڈ پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسافر یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور سیکیورٹی ادارے کے افسران سے تفصیلی بات کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات ہو تو حالات خراب کردیے جاتے ہیں، اس دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق برطانیہ میں کہی ہوئی میری بات سچ ثابت ہوگئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے کچھ یوٹیوبر جو پاکستان سے باہر بیٹھ گئے ہیں انہوں نے کروڑوں ڈالر لے لئے ہیں اور یہ پاکستان افواج کو بدنام کررہے تاہم قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزے داروں کو یرغمال بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔افواج پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ ان دہشتگردوں کو عبرت کی مثال بنائیں۔
مقبول خبریں
ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ،شافع حسین
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشد کی قیادت...
سعودی عرب کی ایئرلائن کی نئی پیشکش، حجاج کے لیے ٹھنڈے احرام متعارف
ریاض (این این آئی)سعودی ایئر لائن (السعودیہ)کی جانب سے رواں سال حجاج کرام کے لیے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی...
وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات صحت مند پاکستان کی بنیاد پیدا...
ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے شواہد موجود ،پہلگام واقعہ پربھارت ہمیں...
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت...
دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے،خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔برطانوی میڈیا...