بنوں (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنزکو نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے بھی چوکی کی حفاظت کے لیے خود کو مسلح کر لیا اور اعلان کیا کہ خوجڑی پولیس چوکی کی حفاظت علاقے کے مشران کریں گے۔پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کیے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اور سیکیورٹی ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ عوام نے پولیس کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
مقبول خبریں
کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔دانش یونی ورسٹی...
مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد...
اسلام آباد (این این آئی) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج...
ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے موجودقوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے
اسلام آباد (این این آئی)یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ...
پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں پلز پارٹی...