پاکستان میں تیار ہونیوالا فٹبال امریکی صدر کے پاس پہنچ گیاواشنگٹن (این این آئی)پاکستان کیلئے ایک اور تاریخ ساز لمحہ،فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کیلئے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہونیوالا فٹ بال امریکی صدراور فیفا کے صدر کے پاس پہنچ گیا۔نجی کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ ہمیں یہ شیئر کرتے ہوئے فخر ہور ہا ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال جونجی کمپنی سیالکوٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جس کوعالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ایک تصویرمیں کمپنی کے بانی اور چیئرمین اس فٹبال کو تھامے ہوئے ہیں، تو دوسری تصویر میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورفیفا کے صدر اسی بال کا معائنہ کررہے ہیں۔نجی کمپنی نے مزید لکھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے کمپنی کے ہر اس ملازم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی میں کردارادا کیا۔ڈیزائن، کوالٹی مینجمنٹ، ڈیٹا سیکیورٹی کیلئے آئی ٹی اور پروڈکشن میں انتھک محنت کرنیوالے تمام افراد کی بدولت آج ہم یہ اعزاز حاصل کر پائے ہیں، یہ خوشی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔
مقبول خبریں
مسجد نبویۖ میں زائرین کی صحت کے لیے دو سمارٹ طبی کیپسول قائم
مدینہ منورہ(ااین این آئی )مدینہ میں صحت عامہ کے لیے موجود مرکز مسجد نبویۖ کے شمالی وسطی حصے میں زائرین کی صحت کے لیے...
اسرائیلی جیل میگیڈو میں وائرس کے پھیل جانے کا انتباہ
غزہ (این این آئی )فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت اسیران نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میگیڈو میں...
شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح
ڈونیڈن(این این آئی) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے...
پاکستان میں تیار ہونیوالا فٹبال امریکی صدر کے پاس پہنچ گیا
پاکستان میں تیار ہونیوالا فٹبال امریکی صدر کے پاس پہنچ گیاواشنگٹن (این این آئی)پاکستان کیلئے ایک اور تاریخ ساز لمحہ،فیفا کلب ورلڈ کپ 2025...
زرنش خان کی علیزے شاہ سے ماضی کے بیان پر معافی، اداکارہ پھٹ پڑیں
کراچی (این این آئی)اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگی جسے اداکارہ نے...