کراچی (این این آئی)اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگی جسے اداکارہ نے منظور کرنے سے انکار کردیا۔سابقہ اداکارہ نے علیزے شاہ کوبدتمیزقرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بدتمیزی میں ان سے کسی کا بھی مقابلہ ہو تو وہ ہی جیتیں گی تاہم اب زرنش خان نے ماضی میں علیزے سے متعلق دیے گئے بیان پر معافی طلب کی۔زرنش نے علیزے کو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے معافی مانگی جس پر علیزے شاہ نے بتایا کہ زرنش کی جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی(جس میں علیزے کو بدتمیز کہا گیا)، اس کے بعد علیزے کی والدہ نے سابقہ اداکارہ کو فون کیا اور یہ سب کہنے کی وجہ پوچھی۔علیزے نے بتایا کہ زرنش نے میری والدہ کو کہا کہ وہ ویڈیو بنائیں گی اور ساری بات بتائیں گی لیکن اس کے بعد علیزے کی والدہ کا نمبر بلاک کردیا گیا۔علیزے شاہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا میں آپ کو معاف نہیں کرسکتی، نہیں بھول سکتی کہ میری والدہ اس وقت اپنے آپ کو کتنا بے بس محسوس کررہی تھیں، میری والدہ کی آواز کانپ رہی تھی لیکن آپ نے ان کا نمبر بلاک کردیا تاکہ وہ آپ کو دوبارہ معافی کا نہ کہیں؟اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک کسی کے خلاف آن لائن بات نہیں کی، میں صرف اپنی امی سے شکایت کرتی ہوں اور وہ اللہ سے۔علیزے نے یہ بھی کہا کہ میری ماں جب مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں تو وہ آپ کو بھی نوالے بناکر کھلایا کرتی تھیں، اللہ سب دیکھ رہا ہے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...