لاہور(این این آئی)شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے۔محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رامپور میں پیدا ہوئے، محمد علی کا خاندان 1947 میں تقسیم کے بعد ہندوستان سے کراچی ہجرت کر گیا تھا، انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سٹیشن میں بطور براڈکاسٹر شمولیت اختیار کی۔بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی چلے گئے جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری ان کی اداکاری کے لئے ان کے سرپرست بن گئے، محمد علی نے منفرد انداز سے اداکاری میں انمٹ نقوش چھوڑے، محمد علی جاندار اداکاری سے کردار میں روح پھونکنے کا فن جانتے تھے، انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز فلم چراغ جلتا رہا سے کیا اور پھر شوبز دنیا کے ہو کر رہ گئے۔فن کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑنے والے محمد علی کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گماں ہوتا، انہیں اپنی آواز کے اتار چڑھا پر کمال عبور حاصل تھا۔اداکارہ شبنم، بابرہ شریف اور دیبا سمیت ماضی کی تمام معروف اداکاراوں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا، لیکن زیبا کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی اور پھر حقیقی زندگی میں بھی دونوں پکے رشتے کی ڈوری میں بندھ گئے۔محمد علی نے آگ کا دریا، انسان اور آدمی، شمع، آئینہ اور صورت، کنیز اور صاعقہ سمیت درجنوں فلموں میں فن کا لوہا منوایا، ورسٹائل اداکار محمد علی کو تمغہ امتیاز اور تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔محمد علی 19مارچ 2006 کو دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کا جداگانہ اور خوب صورت انداز اداکاری آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...