نئی دہلی (این این آئی)ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔معروف کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اشتہار میں دھونی کو فلم اینیمل کے اسٹائل میں لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن لمحہ تھا۔آئی پی ایل 2025ء کے آغاز سے قبل ایم ایس دھونی کے نئے انداز نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اس اشتہار میں دھونی کو بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کردار کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں ان کے لمبے بال نمایاں تھے۔اشتہار میں ایک لمحے پر دھونی نے وانگا سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟ جس پر دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا۔یہ اشتہار ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے دھونی کے اس منفرد روپ کو بے حد سراہا ہے۔دھونی کی واپسی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دھونی ہر روز 2 سے 3 گھنٹے بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ خود کو آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے تیار رکھ سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھونی اپنی فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور بہترین جسمانی حالت میں آئی پی ایل 2025ء میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ آئی پی ایل 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین دھونی کی شاندار بیٹنگ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
مقبول خبریں
کوہلی کی سخت تنقید کے بعد بی سی سی آئی کا فیملی پالیسی پر...
نئی دہلی (این این آئی)ویرات کوہلی نے کرکٹرز کی فیملی کیلیے بنائی گئی بھارتی بورڈ کی پالیسی پر سخت تنقید کی تھی جس کے...
بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی...
ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم
نئی دہلی (این این آئی)ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔معروف کرکٹر...
صحافیوں کیلئے بری خبر، دنیا کا پہلا اے آئی اخبار شائع
روم (این این آئی )اطالوی اخبار نے دنیا کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ ایڈیشن شائع کر دیا۔میڈیارپورٹس...
دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں’ بوگیوں سے 3...
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ریلوے پولیس کے...