نیوزی لینڈ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، عبداللہ شفیق

0
31

لاہور(این این آئی)پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز بہت مشکل ہوتی ہیں، نوجوان کھلاڑی اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں کم بیک پر شکر ادا کرتا ہوں، اس وقت سیریز پر فوکس ہے، کوشش ہوگی اچھا کھیلوں۔عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ خود پر اعتماد رکھنے، تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ تمام فارمیٹ کا پلیئر بننا چاہتا ہوں اور اس کیلئے کوشش کر رہا ہوں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوا اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، کوشش ہوگی ڈاٹ بالز کم کھیلیں۔