مسجد حرام میں روزانہ دو لاکھ روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام

0
32

مکہ مکرمہ(این این آئی )مسجد حرام کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے وضاحت کی کہ مسجد حرام میں روزانہ دو لاکھ روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افطار پروگرام پر کام کرنے والے عملے کی تعداد 3,000 سے زیادہ ہے اور انہیں 1,000 رضا کاروں کی معاونت بھی حاصل ہوتی ہے۔ افطار کیلیے 3,200 دسترخوان بچھائے جاتے ہیں جن کی کل لمبائی 50 کلومیٹر فی یومیہ ہے۔ مسجد میں روزہ داروں کے لیے افطار کے سفر کی آمدورفت 5 منٹ سے زیادہ نہیں ہے۔