آکلینڈ(این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز کا تعلق لیہ سے ہے، انہوںنے کہاہے کہ لیہ میں دور دور تک کوئی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا تھا، وہ اپنی جیب خرچی دوستوں کو دیتے تھے کہ انہیں بولنگ کروائیں۔حسن نواز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں کسی نے کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا، بلکہ کرکٹ بھی نہیں دیکھتے تھے، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔حسن نواز نے کہاکہ ان کا کوئی کرکٹ بیک گراؤنڈ نہیں، دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے، پہلا رن بنایا تو اعتماد آ گیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی سنچری والد صاحب کے نام کرتا ہوں، جو میرے لیے بہت دعائیں کرتے ہیں۔ نوجوان بیٹر حسن نواز نے کہا کہ بیٹنگ کے دوارن میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں مجھے سنچری کا شوق نہیں، میں نے کہا کہ سنچری آگے بھی کر سکتا ہوں، میچ فنش کرنا ہے۔ سنگل کرتے ہی دباؤ ختم ہوگیا، دباؤ ختم ہونے کے بعد اپنی اننگز کھیلی، جمی نیشم کو چھکا مار کر نصف سنچری مکمل کرنے والا شاٹ بہترین تھا۔حسن نواز نے کہا کہ اسپنرز پر اٹیک کرنا فاسٹ بولرز کی نسبت قدرے آسان ہوتا ہے، اس طرح کا اعتماد ملنے سے آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، آج کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جو غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھ رہے ہیں۔دو مرتبہ جب آؤٹ ہوا تو سلیکٹر حسن چیمہ کا میسیج آیا، حسن چیمہ نے کہا پتا ہے تم ضرور اسکور کرو گے ان کے اعتماد دینے کا شکریہ،عاقب جاوید نے کہا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...