صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

0
70

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اور میانمار کی عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔