مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں سوڈانی خود مختاری کونسل کے چیئرمین فرسٹ لفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سوڈان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور برادرملک سوڈان میں سلامتی و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات اور افطار ڈنر میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ، ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید اور سوڈان میں سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن جعفر کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔