اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان امریکا کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دہشت گردی، سمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سینئر امریکی عہدیدار ایریک میئر نے مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ایریک میئر کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت و جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جون میں اسلام آباد میں مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہوگا، محسن نقوی نے ایریک مئیر کو انسداد دہشتگردی کے سلسے میں لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہوگا، پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اس ضمن میں امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ایریک میئر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم کردہ مواقعوں میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے، ایریک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے ساتھ بہت مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا،...
نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...