اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ 10 اپریل 1973ء کو ایک متفقہ آئین ملا اور اس کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء کو جاتا ہے جنہوں نے ملک میں ایک ایسے جمہوری جمہوری نظام کی بنیاد ڈالی جس نے عوام کو زیادہ با اختیار بنایا۔ چیئرمین سینیٹ نے 1973 کے ائین کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان تمام سیاسی قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی مفاد کو سامنے رکھ کر ایک ایسا لائحہ عمل دیا جو ہمارے جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم دستور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ملک ترقی وہ خوشحالی کی خاطر مل کر کام کریں اور اختلافات کو بھلا کر چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام مکاتب فکر پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔