واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جو ایک سرکاری دورے پر واشنگٹن آئے ہوئے ہیں، کے ساتھ اپنی ملاقات کو “نتیجہ خیز” قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق والٹز نے کہا کہ انہوں نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ علاقائی سلامتی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کے لیے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز سے ملاقات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اور موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...