اسلام آباد(این این آئی)رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔پیرکوجسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔دوران سماعت وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں، سماعت 6 مئی کو رکھ لی جائے۔ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوں سے...
اسلام آباد /لندن(این این آئی) وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے...
31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر...
مولاناغفور حیدری کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی...
جنوبی وزیرستان،رکن امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی
وانا/بنوں/اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی...
پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ امید افزا ڈیجیٹل مارکیٹ بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)دوران گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرپرسن تھامس جی تساؤ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ...