ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے امریکی فوج تیار کھڑی ہے ، پینٹا گون سربراہ

0
27

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ ایرانی جوہری پروگرام کے لیے سفارتی حل کے لیے پر امید ہے۔ کہ سفارتی کوششوں سے ایرانی جوہری بم کو روکا جا سکے گا۔ اگر ایسا نہ ہو سکا تو امریکی فوج یہ یقینی بنانے کے لیے تیار کھڑی ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری بم نہ بنا سکے اور جس حد تک گہرائی میں جانا پڑے یا جتنا بھی بڑا اقدام کرنا پڑا کر سکے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ جب امریکی صدر ٹرمپ یہ امید رکھتے ہیں کہ ہمیں ایرانی جوہری پروگرام روکنے کے لیے فوجی آپشن اختیار نہیں کرنی پڑے گی۔ لیکن اگر ہمیں ایسا کرنا پڑا تو کہ جوہری بمب ایران کے ہاتھ نہ لگنے دیں تو ہم ایسا کریں گے۔ تاہم میں دوبارہ کہوں گا ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے ۔