اسلام آباد(این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے میرے نام سے مختلف جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں، میرا ایسے اکائونٹس سے کوئی تعلق نہیں ۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ پچھلے ایک ہفتے سے میرے نام سے مختلف جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرا ایسے اکاؤنٹس سے اور نہ ہی ان پر میں دیئے گئے مواد سے کوئی تعلق ہے، میں نے متعلقہ ایجنسیوں کواس سلسلے میں آگاہ کر دیا ہے۔