اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ کرنا اور ان کے حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست اور ہر شہری کا آئینی اور قومی فرض بنتا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جناح نے اس تقریر میں واضح کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جناح نے قانون ساز اسمبلی کے خطاب میں واضع کر دیا تھا کہ وہ اکثریت اور اقلیت میں تفریق نہیں چاہتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے مساوات، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ پر زور دیا، اس لئے اقلیتوں کا تحفظ کرنا اور ان کے حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست اور ہر شہری کا آئینی اور قومی فرض بنتا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ جناح کے وژن کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں اقلیتوں کے حقوق اور آزادیوں کو آئین کا حصہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تصور کرتا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1988 میں اقلیتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی اور اقلیت ہمارہ اعتماد کا نعرہ لگایا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...