وزیرداخلہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

0
70

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے پوپ فرانسس کے خاندان اور کیتھولک مسیحی برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ پوپ فرانسس نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں قیام امن کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی موقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کی داعی شخصیت سے محروم ہو کئی ہے۔