رانا مشہود احمد خان نے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی پر ملک گیر مشاورت کا آغاز کر دیا

0
72

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد خاں نے کہا ہے کہ ملک میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں اپنی پہلی نئی اور جامع نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی متعارف کرائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی پر مشاورت کے لیے چیف سیکرٹری آفس خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اہم عہدیداروں کو اس اہم قومی اقدام پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔ اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے سماجی اور قومی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے،ملک کے شہریوں کے لیے مواقع کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ اس تناظر میں، انہوں نے زور دیا کہ ان ابھرتے ہوئے امکانات سے مستفید ہونے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی کو تیار کرنے کے لیے مشاورتی نقطہ نظر کے لیے پرعزم ہے۔ اس میں تمام صوبوں کو اور نوجوانوں کی آبادی کے متنوع طبقات سے ان کی رائے کو شامل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 26 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کیا، جو پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیم، روزگار، مشغولیت اور ماحولیات سے متعلق اقدامات کے لیے ون ونڈو پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس اقدام کے تحت 100,000 سے 150,000 ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔مہارت کے اہم شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت کو بڑھانے کیلئے حکومت ٹیوٹا کے بجٹ کو 12ارب روپے سے بڑھا کر 160 ذرب روپے کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔چیئرمین نے کہا کہ حکومت نیوٹیک اور ٹیوٹاکی طرف سے پیش کیے جانے والے کورسز کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اپ گریڈ کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو جدید مہارتوں بشمول بلاگنگ، ایـمارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، اور دیگر شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو مہارت پر مبنی نئے پروگرام تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے