نئی دہلی(این این آئی ) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کو سراہا ہے۔نریندر مودی نے عرب نیوز کو انٹرویو میں سعود مملکت کو ایک بااعتماد دوست اور سٹریٹجک اتحادی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی تشکیل کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں نمایاں وسعت آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا تعلق لامحدود طور پر بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیریقینی کی صورت حال سے بھری اس دنیا میں ہمارا تعلق کسی ستون کی مانند مضبوط ہے۔نریندر مودی نے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں باہمی تعلقات کا مضبوط حامی قرار دیا، اور کہا کہ انہوں نیشہزادہ محمدبن سلمان نے وژن 2030 کے تحت اصلاحات کرکے بطور وژنری شخصیت دنیا بھر کی پذیرائی سمیٹی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھی ولی عہد سے ملا، ان کے اعلی شاہی انداز نے بہت متاثر کیا۔ان کی بصیرت، آنے والے وقت کے لئے سوچ اور اپنے لوگوں کے لئے جذبہ واقعی تعریف کے قابل ہے۔انہوں نے مشترکہ معاشی امنگوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طور پر سامنے آنے والے چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان زراعت، توانائی اور کھادوں جیسے اہم شعبوں میں تجارت بڑھی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...