دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے،خواجہ آصف

0
21

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔وزیردفاع نے کہاکہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے۔