راولپنڈی (این این آئی)اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرین کو گولا اور بارود فروخت کیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے، بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں، ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، 550 ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہو رہا ہے، افواج پاکستان کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلی جنس ناکامی تھا، میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں، کون سی قومی یکجہتی؟ میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔عمر ایوب نے شکوہ کیا کہ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کیس میں عمران خان کی درخواست پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تک درج نہیں ہوئی۔
مقبول خبریں
بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوں سے...
اسلام آباد /لندن(این این آئی) وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے...
31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر...
مولاناغفور حیدری کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی...
جنوبی وزیرستان،رکن امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی
وانا/بنوں/اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی...
پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ امید افزا ڈیجیٹل مارکیٹ بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)دوران گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرپرسن تھامس جی تساؤ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا میں سب سے زیادہ...