بھمبر(این این آئی)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بھمبر سیکٹر کے مناور علاقے میں بھارتی فوج نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، لیکن پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر محاذ پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان شائ اللّٰہ دشمن کو ہر جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...