اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل کوآپریشن کانفرنس کے تحت ہونے والے ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں، اگر ان کو استعداد اور صلاحیتوں کے مطابق موقعہ دیا جائے تو وہ بہترین نتائج دے سکتے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں ڈیجیٹل و دیگر اصلاحات کے عمل میں سرمایہ کاروں کی شمولیت اور مواقع کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن کانفرنس کے تحت ہونے والے ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر پذیرائی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کاروباری برادری اپنا لوہا منوا رہی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستانی کاروباری افراد عالمی مارکیٹ میں قابل قدر خدمات پیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کے پاکستانی قوم میں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں، اگر ان کو استعداد اور صلاحیتوں کے مطابق موقعہ دیا جائے تو وہ بہترین نتائج دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ملکی آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عمل میں پاکستانی سرمایہ کار برادری کو شامل کرنے ترجیح دے گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی سرمایہ کار کے ذریعے ہمیں دیر پا، بہتر اور پائیدار نتائج حاصل ہوں گے۔وزیراعظم نے آئی ٹی کے شعبے کے سرمایہ کاروں کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی ویبینار منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں شرکاء کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات کے عمل کے مختلف مراحل اور اس میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ بتایاگیاکہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس، ڈجیٹل تحقیق و تجزیات اور دیگر اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہیں جن میں سے متعدد نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ بتایاگیاکہ ایف بی آر میں ڈجیٹل انوائسنگ، فیس لیس ٹیکنالوجی، کارگو ٹریکنگ اور دیگر ڈجیٹل اصلاحات میں مجموعی طور پر 10 کروڑ ڈالر سے زائد کے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری جنرل ڈجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن دیمہ بنت یحییٰ ال یحیی، بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای او اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...