اسلام آباد (این این آئی)گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔اسلام آبادلندن،نیویارک،اوسلو،سڈنی،ماسکو،ٹورنٹو اور بارسلونا جیسے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ،ورلڈ سیفٹی انڈیکس نمبیو کے مطابق اسلام آباد کو 380شہروں میں93 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیاہے،عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبرپر ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کے لئے فیملی اسٹیشن قرار دیاتھا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سال2024اور سال 2025کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی۔ترجمان کے مطابق رواں سال جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق سال 2025کے دوران دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی موثر پولیسنگ اقدامات، تمام افسران و جوانوں کی محنت اور کارکردگی کی بدولت عمل میں آئی۔ترجمان کے مطابق سال 2025میں سال2024کی نسبت 600وارداتیں کم ہوئی ہیں۔ترجمان کے مطابق منشیات و شراب فروشوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون عمل میں لایا گیا، منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے “نشہ!اب نہیں خصوصی تحریک چلائی گئی۔ترجمان کے مطابق وفاقی دارلحکومت کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے خصوصی کریک ڈائون کیا گیا۔ترجمان کے مطابق غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ،غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن کی برآمدگی کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...