اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں ،ایک ایسا انقلاب ہے جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے، حکومت عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ 24 کڑوڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اور سرمایہ کاروں کی دی جانے والی سہولیات کا مقصد ملک میں سرمائے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں جو نوجوان افرادی قوت کو اپنی توانائیوں کو صحیح سمت میں بروئے کار لانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی سے معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں معاونت کریں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں بلکہ ایک ایسا انقلاب ہے جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ فورم، آج کی شاندار تقریب اور بین الاقومی شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ کردار کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیی نے پاکستان میں پہلے ڈیجیٹل شعبے کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت انتہائی اعزاز کی بات ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری...
اسلام آباد (این این آئی)گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اسلام آباد...
وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی کی ملاقات
اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں ،ایک ایسا انقلاب ہے جو...
شہباز شریف کی ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مجموعی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل کوآپریشن کانفرنس کے تحت ہونے والے ڈیجیٹل انوسٹمنٹ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے...
پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر(این این آئی)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کشیدگی پر اظہار تشویش، بھارت اور پاکستان کے...
نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو...