حج ضوابط کی خلاف ورزی، سزائوں پرعمل درآمد شروع ، ترجمان سعودی وزارت داخلہ

0
90

مکہ مکرمہ (این این آئی ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال بن الشلھوب نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پرمقرر کی جانے والی سزاں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔سعودی ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں آگاہی امن عامہ اور ڈیجیٹل میڈیا کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ حج کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کی شرط لازمی ہے جو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخل ہوگا یا وہاں قیام کرنے کی کوشش کرے گا وہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا جس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔