ویٹی کن سٹی (این این آئی )ویٹیکن نے صدیوں پرانی پوپ کے جبے کے حوالے سے معروف روایت ترک کر دی ۔ اس روایت کے تحت پوپ کی وفات کے فورا بعد نئے پوپ کے تین سفید جبے سلائے جاتے تھے۔برطانوی اخبارنے ایک رپورٹ میں بتایا کہ کئی نسلوں سے روم میں “گاماریلی” نامی دکان کے درزی پوپ کی وفات کے فورا بعد پوپ کے جبے سلائی کرنے کی تیاری کرتے تھے تاکہ ان کے جانشین کے انتخاب سے قبل وہ تیار ہوں۔آئندہ پوپ کی شناخت میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر وہ تین مختلف سائز چھوٹے، درمیانے اور بڑے سائز کے جبے بناتے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان میں سے ایک جبہ کیتھولک چرچ کے 1.4 بلین پیروکاروں کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والے شخص کے مطابق ہوگا۔لیکن یہ قدیم روایت اس سال پوپ فرانسس کی وفات کے بعد ختم ہو گئی کیونکہ “گاماریلی” کے درزیوں کو کیتھولک چرچ کی حکومت ہولی سی کی جانب سے نئے جبے نہ سلائی کرنے کی براہ راست ہدایات موصول ہوگئی ہیں ۔ اگلے بدھ کو سسٹین چیپل میں خفیہ رائے شماری کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس مرتبہ نئے جبوں کی جگہ پچھلے انتخابات سے بچ جانے والے پرانے جبے صاف اور تیار کر کے استعمال کیے جائیں گے۔ویٹیکن سے اپنی گہری وفاداری کے باوجود درزیوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 63 سالہ ماسیمیلیانو گاماریلی، جو 1798 میں قائم ہونے والی اس قدیم دکان کے مالک چار کزنوں میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ ہمیں کچھ افسوس ہو رہا ہے۔ ہم کئی دنوں تک دکان کے شوکیس میں جبے ڈسپلے کرتے تھے اور گاہک انہیں دیکھنے آتے تھے۔ لیکن اس بار ہم ایسا نہیں کریں گے۔ یہ روم کی تاریخ اور ان روایات کا حصہ ہے جنہیں ہم عزیز رکھتے ہیں۔ ہمارے تمام ملازمین پوپ کے جبے پر کام کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ویٹیکن کی جانب سے اس تبدیلی کی کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے تاہم درزیوں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ آنجہانی پوپ فرانسس کے ان عقائد کی عکاسی کرتا ہے جس کے مطابق پوپ فرانسس کو کفایت شعاری اور فضول خرچی کی مخالفت کرنے کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔یہ تقریبا 50 سال میں پہلا موقع ہے جب ویٹیکن نے نئے پوپ کے لیے نئے جبے نہیں منگوائے ہیں۔ ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کمپنیوں کی جانب سے بات کرنا ضروری ہے۔ ہر تجسس والی چیز کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔
مقبول خبریں
معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیر...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر...
پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات؛ خطے میں کشیدگی کم کرنے...
نیویارک(این این آئی)پاکستانی مندوب عاصم افتخارنے کہاہے کہ نئی دہلی کی اشتعال انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہوچکیں،بھارت علاقائی استحکام کو...
مس ایڈونچر بھارت کا وطیرا رہا ، پھر کوئی جھوٹا بیانیہ بنا کر پروپیگنڈا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مس ایڈونچر بھارت کا وطیرا رہا ، پھر کوئی جھوٹا...
پاکستان ذمے دار ملک ، امید ہے بھارت متنازع ردعمل سے گریز کرے گا،امریکی...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ...
ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، سفیر پاکستان
واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔سفیر...