اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مس ایڈونچر بھارت کا وطیرا رہا ، پھر کوئی جھوٹا بیانیہ بنا کر پروپیگنڈا کرے گا،مقبوضہ جموں کشمیر مکمل طور پر چھاؤنی بن چکا ہے۔جاری بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ بھارت آئے روز جنگ کا طبل بجا رہا ہوتا ہے اور بھارت کے لیڈرز پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہوتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایل او سی پر رات کو روز فائرنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت نے اپنے بیانیے میں زہر گھول دیاہے، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بھارت کا بیانیہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔سینئر پی پی پی رہنما نے عالمی سطح پر پاک بھارت صورتحال پر پائی جانے والی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توقع تھی کہ امریکی موقف کا جھکاؤ بھارت کی جانب ہوگا لیکن توقعات کے برعکس امریکا نے معاملے میں توازن رکھنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے بھارت سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھا رہا ہے۔شیری رحمن نے بتایاکہ مس ایڈونچر بھارت کا وطیرا رہا ہے، بھارت پھر کوئی جھوٹا بیانیہ بنا کر پروپیگنڈا کرے گا۔انہوں نے بھارتی حکمت عملی کے حوالے سے بتایاکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کا طے شدہ منصوبہ تھا، انڈس واٹر ٹریٹی بھارت کو بہت کھٹک رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پی پی پی سینیٹر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر مکمل طور پر چھاؤنی بن چکا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...