اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے،امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جوجان بوجھ کر ملبہ ہم پرڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا، بھارت کے اندر سے بھی لوگ نریندر مودی کی بات پریقین کرنے کو تیار نہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندرمودی زبانی کلامی الزام لگانے کے بجائے شواہد دے، مودی کو عالمی سطح اور بھارت کے اندر بھی شکست ہوئی، موجودہ حالات میں غیریقینی کی صورتحال برقرارہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...