لاہور( این این آئی) بڑے بجٹ کی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کئی برسوں بعد فلم کی ریلیز کے حتمی اعلان پر خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے کہا کہ اب تو فلم کی ریلیز کی تاریخ بارے پوچھنا ہی چھوڑ دیا تھا۔ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ عباسی، گوہر رشید اور حمائمہ ملک جیسے بڑے ستاروں سے سجی ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”مکمل ہونے کے باوجود کئی برسوں سے مختلف تنازعات کے باعث ریلیز نہیں ہوپارہی تھی۔موجودہ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ توقعات سے بھرپور فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”کا پہلا باضابطہ ٹیزر پوسٹر ریلیز کی تاریخ کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فلم13 اکتوبر 2022 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو گی ۔رپورٹ کے مطابق ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”پاکستان کی فلمی صنعت کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے جس کے مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کئے ہیں، یہ فلم 1979 کی شہرہ آفاق فلم ”مولاجٹ ” کا ری میک ہے۔فلم کی ہدایتکاری ماضی قریب کی میگا ہٹ فلم ”وار ”کے خالق بلال لاشاری نے دی ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹیزر 2019 کو جاری ہوا تھا، جسے دیکھ کر فلم بین بڑی شدت کے ساتھ اس کا انتظار کررہے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...