لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا تاریخ ساز اقدام سامنے آیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ”محفوظ پنجاب ایکٹ 2025”کا مسودہ تیار کر لیا جسے منظوی کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محفوظ پنجاب ایکٹ امن و امان کے قیام کیلئے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریگا۔ محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلہ سازی میں مدد ے گا۔ ”محفوظ پنجاب ایکٹ”میں قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او1960 )کے متبادل اختیارات تفویض ہوں گے۔ امن و امان کیلئے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو 90 روز کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا جاسکے گا۔ امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیے جاسکیں گے اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی جائے گی۔ امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جاسکے گی اور ایسے افراد کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوائی جاسکے گی۔ ضلعی انٹیلی جنسکمیٹیوں کو کالعدم تنظیموں کے ممبران کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق انٹیلی جنس کمیٹیوں کے احکامات کی خلاف ورزی پر 3 سے 5 سال قید اور 5 سے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ کسی شخص کی 3 ماہ سے زیادہ حفاظتی تحویل کی اجازت صوبائی ریویو بورڈ دے گا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ صوبائی ریویو بورڈ تشکیل دیں گے جس کے سربراہ اور دو ممبران ہائیکورٹ کے موجودہ یا سابقہ ججز ہوں گے۔ ایکٹ میں ضلع کی سطح تک انٹیلیجنس، کواردڈ نیشن اور عوامی رابطہ کمیٹیوں کی تشکیل کا خاکہ موجود ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی ممبران میں آئی جی پولیس، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ اسی طرح ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل کمشنر جبکہ ممبران میں سی سی پی او/ آر پی او، ایس پی سپیشل برانچ، ڈویژنل آفیسر سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ایکٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جبکہ ممبران میں ڈی پی او، ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ انٹیلی جنس کمیٹیاں ضلعی امن کمیٹیوں کی تشکیل کریں گی۔ امن و امان کے قیام کیلئے بروقت فیصلے اور عملی اقدامات اٹھانا انٹیلی جنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہوگی۔ صوبائی امن اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لینا انٹیلی جنس کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے۔ انٹیلی جنس کمیٹیاں نفرت انگیز مواد قبضے میں لے سکیں گی۔ ایکٹ کے تحت دہشت گردی اور سنگین جرائم کے کیسز میں فیس لیس ٹربیونلز قائم ہوں گے
مقبول خبریں
ایسا جواب دیں گے کہ مائیں بچوں کو ڈرائیں گی کہ پاکستان آیا ہے،...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت پر ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ ایسا جواب دیں...
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے،...
محکمہ داخلہ نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر”محفوظ پنجاب ایکٹ ”کا مسودہ تیار کر...
لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا تاریخ ساز اقدام سامنے آیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ''محفوظ پنجاب ایکٹ...
صحافی جان محمد مہر کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک،وزیرداخلہ سندھ نے تصدیق کردی
کراچی/شکارپور(این این آئی) 14اگست 2023 کو سکھر میں قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کا قاتل شکارپور پولیس سے مقابلے کے دوران...
بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں
نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانزٹ...