اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔بلاول نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے۔
مقبول خبریں
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے...
بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر...
اسلام آباد(این این آئی)بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ...
بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو استعمال کرے،خواجہ محمد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں...
اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، بھارتی جارحیت کو کچل دیا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے...