اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا رات کی تاریکی میں پانچ مقامات پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے، بھارت نے سول آبادی پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے، بزدل دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک افواج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھرپور صلاحیت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے، بھارت نے جارحیت کا آغاز کر کے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے، بھارت کو بزدلانہ حملے کا بھیانک انجام بھگتنا پڑے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے، 24 کروڑ عوام بھارت کے خلاف مسلط کردہ جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں، دشمن ناکام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا،بھارت کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پوری قوم افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...