اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو استعمال کرے، پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ادھار لمبا نہیں ہوگا،ادھار فوری چکائیں گے، بین الاقوامی میڈیا بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے گئے مقامات کا دورہ کرے تاکہ ہندوستان کا جھوٹ سامنے آ سکے۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے مختلف مقامات کو ہدف بنایا گیا۔بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کئے ہیں، مساجد اور سویلین شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں اور بھارت دعویٰ کررہا ہے کہ دہشت گردوں پر حملہ کیا ہے کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو دعوت دی کہ وہ بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے گئے مقامات کا دودہ کریں تاکہ ہندوستان کا جھوٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی فضا کو استعمال کرے۔ انہوں نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پہلگام واقعے کی عالمی تحقیقات کرائی جائیں ، اب ہم کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل میڈیا ان مقامات کو خود دیکھ لے کہ یہ کون سے دہشت گردوں کے حملے ہیں جہاں معصوم بچہ شہید اور خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا ادھار لمبا نہیں ہوگا ادھار فوری چکائیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کون سے ممالک کھل کر اب تک بھارت کی حمایت میں سامنے آئیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی اور فوجی سطح پر بھر جواب دے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...