سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار

0
35

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔