پاکستان فنڈنگ جائزہ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس(کل) ہوگا

0
81

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے فنڈنگ جائزے پرآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس(کل)جمعہ کو ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان آئی ایم ایف ترجمان نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پْرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔