ملک میں فلائٹ آپریشنز کی عارضی معطلی کے باعث 62 پروازیں منسوخ

0
31

اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طوررہا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے62 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل رہا۔پی اے اے کے مطابق مسافروں سے درخواست ہے تازہ ترین صورتحال کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔