راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادئیے، لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ہیرپ ڈرونز مار گرادئیے گئے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ لاہور ، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ جمع کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 فرد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...