اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بھارتی جنگی جنون پر دنیا کو تشویش ہونی چاہیے، بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنگی جنون پر دنیا کو تشویش ہونی چاہیے، پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں،بھارت نے کشیدگی نہ بڑھانے کے عالمی مطالبات پر کان نہیں دھرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال سے سب آگاہ ہیں، بھارت کی جانب سے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کے اس عمل نے دنوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم پہلگام کے واقعے کی پاکستان پر الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہیں، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، گزشتہ روز بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے پریس کانفرنس کی، پہلگام واقعے میں بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دئیے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے، کیا کوئی ملک کسی بھی ملک کو سوشل میڈیا بیانات کے اوپر کسی ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے؟انہوں نے کہاکہ بھارت کی حاضر سروس را ایجنڈ کلبوشن یادیو کو بلوجستان سے گرفتار کیا گیا، بھارت کے شہری علاقوں میں حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں خواتین کو شہید کیا، ہم عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرائے۔ترجمان شفقت علی خان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا ہے، ہم بھارت کے سیکریٹری خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے، وزیر اعظم نے مکمل انکوائری کا کہا لیکن بھارت نے جارحیت کا راستہ لیا، ممبئی اور پٹھان کوٹ کی تحقیقات بھارت کی وجہ سے نہیں کی جا سکیں، کلبھوشن یادیو بھارت کی انتہا پسندی کی مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندو انتہا پسندی میں 40 پاکستانی شہید ہوئے، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کچھ حصے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے عالمی معاہدوں کی روح کی خلف ورزی کرر ہا ہے، پاکستان زرعی ملک ہے بھارتی فیصلے کے اثرات کل کروڑوں لوگوں پر ہوں گے، بھارت ہی تھا جو جموں کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ کے کر گیا، بھارت مسلسل چھوٹے ہمسائیہ ممالک کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈے کے تحت ایک کشیدہ صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا کی منصوبہ بندی تھی، بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...