اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی۔اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے، جبکہ بھارت کے 80 ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مزموم عزائم جاری تھے، نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے ہیں،پاکستان جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کررہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا، ہم نے ‘بُنْیَان مَّرْصُوْص’ آپریشن شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف امن کی بات اور دوسری طرف حملے، یہ بغل میں چھری، منہ میں رام رام والی بات ہے، ہم نے آپریشن شروع کردیا ہے، فتح ہماری ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ بارڈر کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے، اب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی کم سے کم ایکشن ہوا ہے، جنہوں نے پے لوڈ پاکستان پر پھینکا ان کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے جواب دیا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نے بے پناہ جھوٹ بولا، کہا 15 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...