اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات کے مارے جانے کی اطلاعات کا انکشاف ہوا ہے۔ایک سینئر اینکر پرسن کے مطابق پاکستان نے اپنے آپشنز کو استعمال کیا اور پاکستان ائیر فورس کے سائبر ونگ نے انڈیا کے اسٹریٹجک اداروں کی ویب سائٹس بھی ہیک کیں۔انہوں نے کہا پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وہ مراکز جہاں سے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کے منصوبے بنائے جا رہے تھے ان پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی کچھ اہم شخصیات جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھیں (فوجی اڈے پر) ان کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں کچھ اہم شخصیات ماری گئیں مگر تاحال حکومتی ذرائع ان کی تصدیق نہیں کر رہے تاہم ان کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔ پاکستان نے بھارتی ائیر ڈیفنس سسٹم اور راجستھان ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا جبکہ ادھم پور ائیر فیلڈ کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...