اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی ۔ نیکسٹ میلان فورم کے تحت ایک سیارہ ،پائیدار مستقبل کی تلاش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عالمی جنوب کے لیے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی مالی امداد کے وعدے بار بار دہرائے جاتے ہیں مگر عملی اقدام نہیں ہوتا۔ شیری رحمن نے کہاکہ ماحولیاتی مالی معاونت طاقت کے توازن کا مسئلہ بن چکی ہے، عالمی انصاف کا تقاضا ہے ۔ سابق وزیر نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک مالی امداد کا وعدہ کرتے ہیں اور بعد میں دستیابی سے انکار کر دیتے ہیں ۔ شیری رحمن نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کی کوئی سرحدیں نہیں، مگر سب سے زیادہ بوجھ ترقی پذیر ممالک پر پڑ رہا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں اپریل میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی رفتار ان فریم ورکس سے کہیں زیادہ تیز ہو چکی ہے جو اس کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ سابق وزیر نے کہاکہ اگر ماحولیاتی مالی خلا کو بند نہ کیا گیا تو ہر عالمی ہدف ناکامی سے دوچار ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم باتوں کی کمی کا شکار نہیں، اصل مسئلہ عمل درآمد کی شدید کمی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی بحران کا حل فوری، منصفانہ اور عملی مالی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...