بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، شازیہ مری

0
33

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، آئی ایس پی آر نے بھارت کے اندر تباہی بھی ثبوت کے ساتھ پیش کر دی، بھارتی ترجمان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کا بھرپور دفاع کرنے پر پوری قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ پاک فوج نے میدان اور بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا کا میدان سنبھال رکھا تھا۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کا عالمی سطح پر بیا نیا بنانے میں بلاول بھٹو زرداری کامیاب رہے، پاکستان نے بھارت کو ہر سطح پر وہ رسوا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں اجارہ داری کا بھارتی کاخواب ملیا میٹ ہوگیا ہے، دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کررہی ہے جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اس کی سیاسی و عسکری قیادت دشمن کے سامنے مضبوط اور متحد ہیں۔ نہوںنے کہاکہ بھارتی جارحیت نے قوم کو بھی ایک مضبوط قوم اور یکجا کردیا۔