کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بنیاں مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ 150 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، ساڑھے سات لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...