اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبز پاسپورٹ کو عزت گھر ٹھیک کرنے سے ملے گی، نہ کہ اسے خوبصورت یا کلر فل بنانے سے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ کچھ ناعاقبت اندیش عناصر دوسرے ممالک میں پاکستان کے خلاف مخالف قراردادیں منظور کروانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے پاسپورٹ کی عزت متاثر ہوتی ہے،9 مئی کو پاسپورٹ کی جو عزت تھی، وہ 10 مئی 2025 کو سو گنا بڑھ گئی ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امورنے پاسپورٹ سسٹم میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کچھ ایسے افراد کو بھی پاسپورٹ جاری ہوئے جو پاکستانی شہری نہیں تھے، خاص طور پر افغان شہریوں کو سب سے زیادہ پاسپورٹ دیے گئے۔انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہترین سروس دی جائے۔سیاسی یکجہتی پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں۔انہوں نے سیاست میں تنقید کی بجائے مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں مسائل پر آپس میں بیٹھ کر بات چیت کی جانی چاہیے۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ موٹرویز کی تعمیر ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح رہی ہے اور ہم ملک بھر میں موٹرویز کے جال کو مزید وسیع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو دیے گئے ریلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو بجلی کی قیمتوں میں 100 ارب روپے تک کا ریلیف دیا ہے،حکومت تمام صوبوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ ملک میں کسی بھی صوبے یا فرد کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو رہا، بلکہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...