ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل حج کارڈ کی اہمیت سے ہر عازم حج کا واقف ہونا انتہائی ضروری ہے۔ وزارت حج و عمرہ اور عازمین کی آگاہی سینٹر نے عازمین حج کو آگاہی فراہم کرنے اور انہیں نسک کارڈ کی اہمیت سے مطلع کرنے کیلیے مشترکہ طورپر خصوصی مہم شروع کی ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ عازمین حج مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں قیام کے دوران جب بھی اپنی رہائش سے باہر جائیں لازمی طورپر اپنے ہمراہ رکھیں اور جب بھی کوئی سرکاری اہلکار کارڈ طلب کرے تو اسے کارڈ دکھایا جائے۔ نسک کارڈ میں عازم حج کے بارے میں جملہ تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی عارضی رہائش کا مقام اور مشاعر مقدسہ ( وادی منی ، عرفات اور مزدلفہ ) میں ان کے خیموں کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔نسک کارڈ میں موجود کیوآر کوڈ کو سکین کرتے ہی تمام معلومات سرکاری اہلکاروں کے سسٹم پر ظاہر ہوجاتی ہیں جس سے عازمین اگر اپنی رہائشی عمارت کا مقام بھول جائیں تو انہیں با آسانی وہاں پہنچایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے عازمین حج کے نسک کارڈز ان کے ممالک کے حج مشنز کے ذریعے عازمین کو فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ اندرون مملکت سے فریضہ حج کے لئے جانے والوں کے نسک کارڈز وزارت حج وعمرہ کی جانب سے لائسنس یافتہ لوکل حج سروسز گروپس فراہم کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...